شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عبداللہ خان نیازی نے بتایا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں آنے سے قبل کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں عبداللہ خان نیازی ’عثمان‘ کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے کیریئر کے دوران پیش آنے والی مالی مشکلات پر اظہار خیال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک کردار کے لیے کال موصول ہونے کے بعد لاک ڈاؤن اور عید کی چھٹیوں کے دوران اسلام آباد سے کراچی گیا کیونکہ مجھے شوٹنگ کے لیے جلد از جلد پہنچنے کو کہا گیا تھا اور کہا گیا کہ عید کے فوری بعد شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔
اداکار نے بتایا کہ میں دوست کے ساتھ گیا بس ٹرمینل سے مجھے سواری ملی، کراچی کا سفر 36 گھنٹوں کا تھا اور میں نے اس دوران کچھ کھایا نہیں تھا۔
عبداللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پہنچ کر جب پروڈکشن کو فون کیا تو بتایا کہ ہم نے ایک اور شخص کو کاسٹ کرلیا ہے اور شوٹنگ شروع ہوچکی ہے، یہ آپ کے لیے موزوں کردار نہیں تھا کوئی اور کام دے دیں گے۔
اداکار کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر کچھ کھانا کھا لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بگ بینگ پروڈکشن کے ذریعے موقع ملنے سے پہلے انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال چینلز اور پروڈکشن ہاؤسز میں بغیر کسی کام کے گزارے۔


