اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ کی آخری قسط نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں عماد عرفانی (جامی)، صنم سعید (زیبا)، عاشر وجاہت (سبک)، اریکا حق (دنین)، نورے ذیشان، ہانیہ احمد، حسن خان ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
جامی کو ایسا شوہر دکھایا گیا ہے جو گھر اور بچوں کی ذمہ داری نہیں اٹھاتا بلکہ گھر میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن جاتے ہیں جس کے بعد بیٹا سبک بھی والدہ کے خلع لینے کی حمایت کرتا ہے۔
گزشتہ روز ’کفیل‘ کی آخری قسط نشر کی گئی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
آخری قسط میں دکھایا گیا کہ بیٹا سبک والدہ زیبا کی شادی جمال سے کروا دیتا ہے جبکہ سبک کے گھر والے بھی دنین کے گھر رشتہ لے کر پہنچ جاتے ہیں۔
آخری قسط پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ میرے لیے زیبا اور جمال کی شادی کا سین بہترین تھا، زیبا کو پرسکون دیکھ کر خوشی ہوئی۔
دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ ’دنین کے گھر سبک کی فیملی کا سین بہترین تھا۔‘
کئی صارفین نے عاشر وجاہت اور صنم سعید کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ ماں اور بیٹے کا رشتہ بہت شاندار دکھایا گیا ہے۔


