اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں صنم سعید ’زیبا‘ کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں اداکارہ صنم سعید ’زیبا‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں عماد عرفانی ’جامی‘ کے کردار میں موجود ہیں۔
کفیل کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور میثم نقوی اس کے ہدایت کار ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ’جامی اور زیبا‘ کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار نہیں گزر رہی اور بچوں کے سامنے دونوں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ جامی کہتے ہیں کہ ’آج میں بھی پیسے والا ہوجاؤں تو یہی بچے ابو، ابو کرکے میرے جوتے سیدھے کرتے پھریں گے۔‘
زیبا جواب میں ہاتھ جوڑ کر غصے میں کہتی ہیں کہ ’تو ہوجاؤ پیسے والے، آپ کو کس نے روکا ہے۔‘
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے صنم سعید کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’صنم اپنی اداکاری میں سرفہرست ہے، یہ اس قسط کا زبردست سین تھا۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


