ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

’زیبا‘ میں صبر بہت ہے اتنا مجھ میں بھی نہیں، صنم سعید

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ’کفیل‘ کی ’زیبا‘ میں صبر بہت ہے اتنا مجھ میں بھی نہیں ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں اداکارہ صنم سعید ’زیبا‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں عماد عرفانی ’جامی‘ کے کردار میں موجود ہیں۔

کفیل کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور میثم نقوی اس کے ہدایت کار ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ مجھ میں صبر ہے لیکن اتنا نہیں جتنا ’زیبا‘ میں ہے، عورت یہ کہتی ہے کہ شوہر کو یہ نہیں پسند تو میں یہ چھوڑ دوں گی، ان کو یہ نہیں پسند تو یہ چیز تبدیل کرلوں گی، اگر آپ اچھی ہیں کوئی برائی نہیں تو ایسا کرنے سے آپ اپنا آپ کھو دیتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ اپنا سو فیصد دے رہے ہیں لیکن دوسرا شخص مسلسل آپ کو گرا رہا ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ کچھ لوگ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں، ’جامی‘ اسی طرح سے رنگ بدلتا ہے اور زیبا مثبت طریقے سے خود کو بدل رہی ہے۔

صنم سعید نے کہا کہ زیبا شادی سے پہلے مختلف تھی اور اس کے بعد اس نے خود کو تبدیل کیا ہے۔

اس سے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ خواتین مجھے پیغام بھیج رہی ہیں کہ یہ ہماری کہانی ہے، میں یہ کہوں گی کہ ’زیبا‘ کا کردار خواتین کی آنکھیں کھولنے والا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں