منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کاہنہ واقعہ: آج سے پنجاب کے تمام ٹیوشن سینٹرز/ اکیڈمیز بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (3 جولائی 2026) کاہنہ سانحے میں 14 بچوں کی شہادت کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب اور مقامی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاہنہ سانحے میں 14 بچوں کی المناک شہادت کے بعد مستقبل میں ان واقعات سے بچنے کے لیے محکمہ تعلیم پنجاب اور مقامی انتظامیہ نے حرکت میں آتے ہوئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ آج سے لاہور میں قائم 760 ٹیوشن سینٹرز/ اکیڈمیز کو سِیل کرنے جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی اکیڈمیز/ ٹیوشن سینٹرز آج سے بند کر دیے جائیں گے۔ لاہور کے بھی 760 ٹیوشن سینٹرز سِیل کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ تر تعلیمی ادارے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اب وہی اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز چلیں گے، جن کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے 14 بچے شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اس کے ایک روز بعد باغبان پورہ میں اسکول کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

تسلسل سے ان واقعات کے بعد کل سے لاہور میں نجی ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا اور تین روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

گلی محلوں میں قائم ٹیوشن سینٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں