بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کار نہر میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خانپور: رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ 86 پل کے قریب پیش آیا ہے جہاں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو خواتین اور 5 نوجوان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خان پور کے علاقہ محلہ ٹھٹھا راں کی رہائشی فیملی رحیم یار خان سے خان پور آ رہی تھی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کے باعث نہر کی سائیڈ سے کار گزارنے لگی تو کار سلپ ہوکر نہر میں گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرسلین بی بی، رابعہ بی بی، عاطف، مبشر، مشتاق، فیضان، رفیق شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دو نوجوان جن میں 18 سالہ ارسلان اور 15 سالہ عرفان شامل ہیں ان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں