بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کون سا بھارتی بولر بابراعظم کو چیلنج کر سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے فاسٹ بولر کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ وہ بابراعظم کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کیف نے مشورہ دیا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ کی مہارت کا مقابلہ کرنے کے لیے محمد شامی ہندوستان کا بہترین آپشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد شامی ایک لاجواب باؤلر ہیں، ان کی فارم بھی بہت اچھی ہے اور بمراہ کی غیر موجودگی میں بھی انہوں نے باؤلنگ کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالا یہاں تک کہ آئی پی ایل میں بھی ان کی فارم بہت اچھی تھی اس لیے ان میں بہت ٹیلنٹ ہے میری رائے میں بابر اعظم کو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محمد شامی نے 90 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 5.60 کی اکانومی ریٹ سے 162 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وہ تقریباً ایک دہائی سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں مستقل طور پر موجود رہے ہیں، اور گزشتہ سال کے T20 ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں ان کی واپسی ہوئی جب بمراہ کو چوٹ کی وجہ سے باہر کردیا گیا تھا۔

پاکستان اور بھارت 2 ستمبر کو کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں