منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کے پی اسمبلی نے ’کیلاش میرج بل‘ کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے کیلاش میرج بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔

کے پی اسمبلی میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق کیلاش قبیلے میں شادی باہمی رضامندی سے ہوگی، ذہنی صحت، کم از کم عمر 18 سال اور ممنوعہ رشتوں سے اجتناب لازمی ہوگا۔

کیلاش کمیونٹی میں فرسٹ کزن سے شادی ممنوع ہوگی، کیلاشی شادی کی رجسٹریشن مقامی رجسٹرار کے ذریعے لازمی ہوگی۔

بل کے متن مطابق شادی اور طلاق کا ریکارڈ سرکاری دفاتر میں محفوٖظ رکھا جائے گا، خلع، طلاق اور شادی کا خاتمہ کیلاش روایات کے مطابق ہوگا۔

یہ پڑھیں: کیلاش برادری کے لئے کزن کے ساتھ شادی پر پابندی، کم از کم عمر کتنی؟

شوہر کی وفات پر جائیداد کے حقوق روایتی نظام کے مطابق ہوں گے، خلاف ورزی، جھوٹی معلومات اور عدم رجسٹریشن پر سزا اور جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اپریل میں صوبائی وزیربلدیات میناخان آفریدی نے کیلاش میرج بل 2026اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں