تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شہزین راحت ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہزین راحت ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر (دانش تیمور)  کی کزن کا کردار نبھانے والی اداکارہ شہزین راحت ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں؟۔

ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں دانش تیمور، درفشاں سلیم، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، ٹیپو شریف، شہود علوی، زینب قیوم ودیگر شامل ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں لکھا کہ ’دوستوں آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔‘

 شہزین نے لکھا کہ ’ہم دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ’ذہنی تناؤ‘ اور ’انزائٹی‘ سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ شہزین راحت نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی اور بتایا تھا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد ذہنی تناؤ سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -