تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’ماں کا انتقال ہوگیا اور باپ کے لیے میں مر گیا ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی 26ویں قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ’شمشیر اپنا گھر اور عیش و آرام کی زندگی چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ کرایے کے گھر میں گزر بسر کررہے ہیں جبکہ والد نے بھی انہیں جائیداد سے عاق کردیا ہے۔

ادھر شمشیر کی والدہ اسپتال میں بیٹے کو یاد کرتے ہوئے انتقال کرجاتی ہیں لیکن بابا صاحب بیٹے کو تدفین میں بھی شرکت نہیں کرنے دیتے۔

اب شمشیر والدہ کے انتقال کے بعد مہک کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں کی نئی نوکری لگی ہے۔

شمشیر سپر اسٹور میں ملازم کررہے ہیں وہ منیجر کے پاس موجود ہوتے ہیں کہ مہک کی کال آجاتی ہے جس کے بعد منیجر پوچھتے ہیں کہ بیوی ہے۔

شمشیر ہاں میں جواب دیتے ہیں پھر ان سے پوچھا جاتا کہ ’والدین کے ساتھ رہتے ہو یا الگ۔‘ وہ کہتے ہیں الگ رہتا ہوں۔‘ منیجر پھر پوچھتے ہیں کہ کیوں ماں باپ کا انتقال ہوگیا ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’یہی سمجھ لیں، ماں کا انتقال ہوگیا ہے اور باپ کے لیے میں مر گیا ہوں۔‘

ادھر مہک کے کزن شمشیر کی سپر اسٹور میں تذلیل کرتے ہیں اور پیسے زمین پر پھینک کر کہتے ہیں کہ شکر کرو تمہیں یہ نوکری مل گئی ورنہ اس کے بھی لائق نہیں ہو۔

مہک اپنے کزن کو کہتی ہیں کہ ’آئندہ میرے شوہر کے بارے میں کوئی گفتگو نہ کرنا۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں