تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

’مڈل کلاس لڑکی میری بہو نہیں بن سکتی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی تیسری قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، شہود علوی، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، لائبہ خان، ٹیپو شریف، حماد شعیب، شاہ زین راحت ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ڈرامہ کی کہانی دانش تیمور اور درفشاں کے گرد گھومتی ہے جس میں دانش کو امیر دکھایا گیا ہے جبکہ درفشاں متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

شمشیر مہک سے شادی کرنے کے لیے ان کے والد کو گرفتار کروا دیتے ہیں جبکہ ان کے والدین مہک سے شادی کے خلاف ہیں۔

تیسری قسط کے سین میں شمشیر کے والدین کو بتایا جاتا ہے کہ ’وہ کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے جس پر والدہ عتیقہ اوڈھو کہتی ہیں کہ کسی لڑکی کو پسند کرتا ہے کس کو اس پر وہ کہتی ہیں کسی معمولی ٹیچر کی بیٹی کو پسند کرتا ہے۔‘

نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ ’معمولی ٹیچر کی لڑکی، شمشمیر کی خالہ مزید کہتی ہیں کہ جی بابا صاحب شمشیر کے ساتھ کسی ویڈیو میں آئی تھی وہ اسی کو پسند کرتا ہے۔‘

عتیقہ اوڈھو کہتی ہیں ’بچہ ہے ابھی وہ میں اسے سمجھا دوں گی لیکن خالہ کہتی ہیں کہ آپ کوشش کرلیں لیکن آثار اچھے نہیں لگتے ہم نے کتنا سنا ہے کہ معمولی سڑک چھاپ لڑکیاں امیر لڑکوں کو پھنساتی ہیں۔‘

اس پر نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ ’لوئر کلاس اور سڑک چھاپ لڑکی اس گھر کی بہو نہیں بن سکتی یہ کوئی اس کا معمول کا شوق نہیں ہے ہمارے خون اور نسل کی بات ہے شمشیر کو یہ بات اچھی طرح سمجھا دینا ورنہ پھر مجھے سمجھانا پڑے گا۔‘

ڈرامے کی چوتھی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شمشیر مہک کا کزن سے نکاح ہونے کے باوجود ان کے کزن کو گھر سے باہر پھینک دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مہک میری ہے۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی چوتھی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments