تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’دل کی رضا ہے‘ لائبہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی بہن (ندا) کا کردار نبھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دل کی رضا ہے۔‘

لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا کہ ان کے لباس کے انتخاب کی تعریف کی جارہی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں سینئر اداکار نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، دانش تیمور، درفشاں سلیم، زینب قیوم (زی کیو)، حماد شعیب ودیگر شامل ہیں۔

’کیسی تیری خود غرضی‘ کی اگلی قسط رات 8 بجے نشر کی جاتی ہے، مقبول ڈرامے کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں ’نایاب‘ کا مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، عصم محمود، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل تھے

Comments

- Advertisement -