تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’مہک میری ہے میں ہی اس کی ذات اور خاندان ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور، درفشاں سلیم، شہود علوی، نعمان اعجاز ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ڈرامہ کی کہانی دانش تیمور اور درفشاں کے گرد گھومتی ہے جس میں دانش کو امیر دکھایا گیا ہے جبکہ درفشاں متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں درفشاں (مہک) اپنے والد کے ساتھ یونیورسٹی جارہی ہوتی ہیں کہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے دانش تیمور کسی کو مار رہے ہوتے ہیں اتنے میں مہک کے والد گاڑی سے اتر کر دیکھنے جاتے ہیں اور دانش سے کہتے ہیں کہ تم کیوں ماررہے ہو اسے ابھی تم نے میری گاڑی کو سائیڈ مارا تھا میں گرتے گرتے بچا۔

دانش تیمور ان کی بات سمجھنے کے بجائے ان پر پستول تان لیتے ہیں جس پر مہک اور ان کے والد گھبرا جاتے ہیں، دانش کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے جس میں انہیں برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن واقعے کے وقت دانش جاتے جاتے اپنی نظروں میں مہک کو بسا جاتے ہیں اور ان کے خیال میں ہر وقت مہک ہی چلتی رہتی ہیں۔

وہ اپنے دوست کو مہک کا پتا معلوم کرنا کا کہتے ہیں وہ بھی انہیں ساری تفصیلات فراہم کردیتا ہے۔

دوسری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ دانش تیمور عین اسی وقت مہک کے گھر کے باہر پہنچتے ہیں جب اس کے کالج یونیورسٹی جانے کا وقت ہورہا ہوتا ہے اور پھر وہ گھر میں جاکر کہتے ہیں کہ اس سے میری شادی کردیں میں رشتہ لے کر آیا ہوں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہک کی اپنے کزن سے پہلے ہی منگنی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب دانش تیمور اپنے گھر میں بھی مہک کا ذکر کرتے ہیں جس پر ان کی والدہ کہتی ہیں کہ لڑکی ہے کون، خاندان کیسا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ مہک میری ہے اور میں ہی اس کی ذات اور خاندان ہوں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں