تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بقر عید پر بنائیں کلیجی سے منفرد ڈشز

عید الاضحیٰ پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی شان ہوتے ہیں، قربانی چاہے گائے کی ہو یا بکرے کی عید الاضحیٰ پر کھانوں میں پہلا پکوان کلیجی ہی ہوتی ہے اور سب اسے شوق سے بھی کھاتے ہیں۔

اس عید پر کلیجی مختلف انداز میں بنانے کے طریقے جن سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

جھٹ پٹ فرائی مصالحہ کلیجی 


اجزاء

مٹن کلیجی –  آدھا کلو

کچا پپیتا – 3 کھانے کے چمچ

پیاز – 2 عدد درمیانی

ٹماٹر –  2عدد درمیانے

گرم مصالحہ –  آدھا کھانے کا چمچ

ہلدی – ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی – ایک کھانے کا چمچ

لہسن ادرک پیسٹ – ایک کھانے کا چمچ

نمک – حسب ضرورت

سرکہ – 2 کھانے کے چمچ

تیل – 6 کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا – ہری مرچ گارنش کے لیے

ترکیب

کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھولیں، اس میں تیل کے علاوہ تمام مصالحے لگا کر میرنیٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر فرائی کریں پیاز سنہری ہونے لگے تو اس میں پسی ہوئی پیاز، ہلدی ، دھنیا اور دہی ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔

پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں او مصالحہ لگی کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

جب کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے ، جس کے بعد ڈش میں نکال لیں اور ہری دھنیا اور ہری مرچ باریک کاٹ کے ڈال دیں۔

مصالحہ فرائی کلیجی تیار ہے۔

کڑاہی کلیجی


اجزاء

بکرے کی کلیجی-  2عدد

ادرک لہسن پیسٹ – 1کھانے کا چمچہ

ٹماٹر- 3-4عدد

ہری مرچ-  8-10عدد

کٹا ہوا ادرک – ایک کھانے کا چمچہ

لیموں کا رس – حسبِ زائقہ

تیل – 3/4کپ

نان – سرونگ کے لئے

 

ترکیب

کلیجی کو اچھی طرح دھولیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر ایک گھنٹہ کیلئے میرنیٹ کرلیں پھر تیل گرم کرکے کلیجی کو بھونیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر اور ہری مرچ شامل کرکے پکائیں جب پانی خشک ہوجائے تو مزید بھونیں۔

آخر میں ہری مرچ،کٹی ادرک ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر 5منٹ تک دم لگائیں۔

گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

کرسپی کلیجی


اجزاء

کلیجی – ایک پاؤ

لہسن پیسٹ – 1چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

میدہ – ایک کپ

سویا سوس – 4 چائے کے چمچ

چلی سوس – 2چائے کے چمچ

انڈا – ایک عدد

بریڈ کرمبز – ایک کپ

تیل – حسب ضرورت

ترکیب

کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں پھر لہسن کا پیسٹ، گرم مصالحہ پاؤڈر، سویا سوس، چلی سوس، اور نمک ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں اور کلیجی میں ڈال کر 2-3گھنٹے تک میرینیٹ کرنے کیلئے رکھ دیں۔

ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں اور میدے کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر پیسٹ سا بنا کراس میں انڈا ملا دیں۔

کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں، کلیجی کو پہلے میدے اور انڈے کے مکسچر میں ڈپ کرکے بریڈ کربز میں کوٹ کر کے فرائی کر یں گولڈن ہونے پر نکال لیں۔

مزیدار کرپسی کلیجی تیار ہے۔

کلیجی کے تکے


اجزاء 

کلیجی کے تکے – ایک کلو

دہی – ایک کپ

پیاز – ایک عدد

نمک – حسبِ ضرورت

مرچ – حسبِ ضرورت

گھی ایک کپ

ترکیب

پین میں گھی کو گرم کرکے پسی ہوئی پیاز کو خوب پکائین پھر اس میں، نمک، مرچ اور دہی شامل کر کے خوب بھون لیں ، خوشبو آنے لگے تو کلیجی ڈال کر دم دیں ۔ پانی اتنا ڈالیں کہ گلنے پر بالکل خشک ہوجائے۔ پھر سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر رکھیں اور ہلکا ہلکا گھی اوپر ٹپکا دیں ،سرخ ہونے پر اتار لیں، سلاد اور چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

مزیدار کلیجی کے تکے تیار ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -