ممبئی (24 فروری 2026): بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے خود کو اور شوہر و اداکار اجے دیوگن کو میڈل اور ٹرافی کا حقدار قرار دے دیا۔
کاجول اور اجے دیوگن نے آج 24 فروری کو اپنی شادی کی 27ویں سالگرہ منائی۔ اس خاص دن کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک مزاحیہ مگر جذباتی پیغام بھی لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: کاجول کی شخصیت کا غلط استعمال، عدالتی حکم آگیا
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں کاجول لکھتی ہیں کہ افہام و تفہیم کے ایک نادر لمحے میں ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ ہم دونوں میڈل اور ٹرافی کے حقدار ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ نے ایسا اس لیے کہا کیونکہ ان کی شادی کو 27ویں سال مکمل ہو چکے ہیں اور دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔
View this post on Instagram
کاجول کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اجے دیوگن سیاہ سوٹ میں کافی پُرکشش نظر آ رہے ہیں جبکہ انہوں نے خود مہرون رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔ تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو محبت بھری مسکراہٹ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
ان کی پہلی ملاقات 1995 میں فلم ’ہلچلُ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا، دونوں 24 فروری 1999 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی اور تب سے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بہترین انداز میں متوازن رکھے ہوئے ہے۔
اجے دیوگن حال ہی میں فلم ’دے دے پیار دے 2‘ میں نظر آئے۔ اب وہ اندر کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھمال 4‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جو 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی اور جاوید جعفری کے ساتھ ساتھ کئی نئے چہرے بھی نظر آئیں گے۔
دوسری جانب، کاجول آخری بار فلم ’سرزمین‘ میں پرتھوی راج سکمارن اور ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے وشال فوریا کی فلم ’ماں‘ میں بھی کام کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


