ممبئی:حسین آنکھوں اور دلکش مسکراہٹ والی اداکارہ کاجول بھی ساتھی اداکاروں کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔
بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔
اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم “شوے” کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں، کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔
اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود ٹوئٹر پر بھی کی اور کہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹر سے اپنی تصویر بھی شائع کی۔
I’m finally on @Facebook now and so excited to have launched it at the Facebook HQ. Thanks for the lovely tour guys!https://t.co/q1RoDShs1z pic.twitter.com/ISH3fJoIyD
— Kajol (@KajolAtUN) September 24, 2016
اس سے قبل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔