site
stats
انٹرٹینمںٹ

کاجول نے کرن جوہر کی فلم میں کام نہ کرنے کا عندیہ دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلموں میں آئندہ کام نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی دونوں معروف شخصیات کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ایک سال قبل سامنے آئی تھی جس کا اظہار کرن جوہر بھی کرچکے ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ اپنے پرانے دوست اور ہدایت کار کرن جوہر سے شدید نالاں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اب کرن جوہر کی آئندہ بننے والی فلم میں کام نہ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ویڈیو دیکھیں : کاجول کی گلوکاری، مداح حیران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں جب کاجول سے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریز کیا اور ساتھ ہی دوسرے کسی ہدایت کار کی فلم میں کام کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی۔

یاد رہے بھارتی ہدایت کار کرن جوہر اب تک کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان وغیرہ شامل ہیں، کاجول ماضی میں کرن جوہر کی فلموں میں کام کرتی نظر آئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top