جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

فرح خان نے کاجول کے سوال پر انہیں لاجواب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کوریو گرافر اور ڈائریکٹر فرح خان نے کاجول کے سوال پر انہیں لاجواب کردیا۔

اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کا ٹاک شو کی چند حالیہ اقساط سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں اور اس بار کاجول کے تبصرے نے تنازع کھڑا کردیا جو فرح خان کے بارے میں تھا۔

انٹرنیٹ صارفین فرح خان کے زبردست ردعمل پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

فرح خان اور اننیا پانڈے کاجول اور ٹوئنکل کے ساتھ ٹو مچ کے حالیہ ایپی سوڈ کے مہمان تھے جب کاجول نے فرح سے کہا کہ ’آپ کم از کم آج تک ریلے وینٹ (متعلقہ) ہیں اور آپ کو یقین ہے کہ آپ ریلے وینٹ ہیں۔

یہ پڑھیں: انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کون ہے؟ فرح خان نے اداکار کا نام بتا دیا

فرح نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، دیکھو مجھے تمہارا لفظ پسند نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہر شخص کسی نہ کسی طریقے سے متعلقہ ہے، چاہے آپ کام نہ کر رہے ہوں۔

کوریوگرافر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ میں اپنے بچوں یا اپنے شوہر یا اپنی ماں سے متعلق ہوں یا آپ کو معلوم بھی ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک برا لفظ ہے، نہیں؟ یہ ان لوگوں کو نیچے رکھتا ہے جو باہر نہیں جا رہے اور فعال طور پر کام نہیں کر رہے ہیں۔”

شو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ دونوں میزبان شرمناک ہیں، اس شو نے کاجول اور ٹوئنکل دونوں کے چہرے کا نقاب اتار دیا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ان پڑھ بھی ان سے بہتر اخلاق رکھتے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں