ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے سیاہ رنگ پسند کرنے والوں سے متعلق اہم بات بتاتے ہوئے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دیں۔
کاجول کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں ایسی متعدد فلموں میں کام کیا جو سُپرہٹ ثابت ہوئیں۔
گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تین عدد تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ہوئے بالکنی میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متعلقہ: کیا کاجول کا اصل نام ’مرسڈیز‘ ہے؟
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیاہ رنگ پسند کرتے ہیں وہ بہت کھلے دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟‘
کاجول کی تصاویر کو مداحوں نے کافی زیادہ پسند کیا اور تبصرے بھی کیے۔
ایک نے لکھا کہ میں اس بات سے مفتق ہوں کیونکہ مجھے بھی سیاہ رنگ بہت پسند ہے۔ دوسرے نے لکھا ’آپ کیا چیز ہوں یار کیونکہ میں آپ کو پیار کرنے کیلیے خود کو روک نہیں سکتا۔‘
کاجول کی حال ہی میں ویب سیریز ’دی ٹرائل: پیار قانون دھوکا‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ایک خاتون وکیل کا کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے ’دی گڈ وائف‘ کا چربہ قرار دیا۔