بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

مودی اقتدار کے لیے نیا خطرہ! نوجوانوں کی ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ تحریک کی عالمی میڈیا پر گونج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ نے بھارتی سیاست ہلا دی، برطانوی جریدہ’’دی گارڈین‘‘نے اعتراف کیا ہے کاکروچ جنتا پارٹی وہ تحریک ہےجوبھارت کی سیاست کوہلادینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی نوجوانوں کی منفرد تحریک ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ مودی سرکار کے لیے ایک غیر متوقع اور سخت چیلنج بن کر ابھری ہے۔

نئی دہلی میں نوجوانوں کے حالیہ احتجاج نے مودی حکومت کو شدید سفارتی اور سیاسی دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے، جس کی گونج اب عالمی میڈیا میں بھی سنائی دینے لگی ہے۔

برطانوی معروف جریدے "دی گارڈین” نے اس ‘جین زی’ تحریک کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آن لائن میم سے شروع ہونے والی یہ تحریک بھارت کی روایتی سیاست کو ہلا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جریدے کا کہنا تھا کہ یہ تحریک ان لاکھوں بھارتی نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے جو ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، عدم اطمینان اور مایوسی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کے بانی ابھیجیت دیپکے کا کہنا تھا کہ بھارت کے نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے حقوق کے لیے آخری حد تک لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک سے وابستہ نوجوانوں کو امید ہے کہ نیپال اور سری لنکا کی طرز پر اب بھارت میں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی عوامی اور انقلابی تحریک جنم لے رہی ہے۔

سیاسی و سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منفرد تحریک دراصل بے روزگاری، معاشی مایوسی اور ریاستی جبر کے خلاف نوجوانوں کے شدید غم و غصے کا عملی اظہار ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ نئی نسل اب روایتی سیاست، مذہبی کارڈ اور انتہاپسندانہ نظریات کو مکمل طور پر مسترد کر چکی ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں