تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی اداکارہ ڈیلناز ایرانی بے روزگار

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی اداکارہ ڈیلناز ایرانی پچھلے کچھ عرصے سے بے روزگار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلناز ایرانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کافی عرصے سے میرے پاس کوئی کام نہیں ہے، 2011 کے بعد میں کسی بڑی فلم میں نظر نہیں آئی۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، میں نے کسی ایجنسی یا مینجر کو نہیں رکھا، ’کل ہو نہ ہو‘ کے بعد مجھے شہرت ملی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Delnaaz irani (@officialdelnaazirani)

انہوں نے بتایا کہ پہلے میرے تعلقات براہ راست ڈائریکٹر یا پروڈیوسر سے ہوتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب ان افراد سے ملنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جہاں گروہ بندی ہے۔

انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر طویل عرصے تک آپ فلموں میں نہ آئیں تو گمنامی میں چلے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Delnaaz irani (@officialdelnaazirani)

ڈیلناز ایران فلم نگری کا جانا مانا نام ہے۔ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’راون‘ میں بھی دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کچھ ٹیلی ویژن شوز کا بھی حصہ رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Delnaaz irani (@officialdelnaazirani)

Comments

- Advertisement -