تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کالاباغ سمیت دیگر ڈیموں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالاباغ سمیت دیگر ڈیموں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز لیگ نےکالا باغ ڈیم کا متنازعہ منصوبہ پھر زندہ کردیا، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سینیٹ میں اپنے تحریری بیان میں کہا ہےکہ کالاباغ سمیت دیگر ڈیموں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سینیٹ میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ایک تحریری بیان جمع کرایا گیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مون سون کے پانی کو ذخیرہ کر نے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ جس کی جامع منصوبہ بندی واپڈا نے تیار کی ہے۔

منصوبوں میں ڈراؤٹ ڈیم، ونڈر ڈیم ، گاروک ڈیم ، پاپن ڈیم ، شیوک ڈیم، موڈا ڈیم ، بارہ ڈیم ، ٹانک ڈیم اورکالا باغ ڈیم کا منصوبہ شامل ہے، پانی کے بعض منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

واضح رہے کہ کالاباغ ڈیم حکومت پاکستان کا پانی کو ذخیرہ کر کے بجلی کی پیداوار و زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے ایک بڑا منصوبہ تھا جو تاحال متنازعہ ہونے کی وجہ سے قابل عمل نہیں ہو سکا۔

اس منصوبہ کے لئے منتخب کیا گیا کالا باغ کا مقام ضلع میانوالی میں واقع ہے۔ ضلع میانوالی صوبہ پنجاب کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔

کالاباغ بند کا منصوبہ اس کی تیاری کے مراحل سے ہی متنازعہ رہا ہے۔ دسمبر 2005ء میں اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اعلان کیا کہ، “وہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کالاباغ بند تعمیر کر کے رہیں گے“۔

جبکہ 26 مئی 2008ء کو اس وقت کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ایک اخباری بیان میں کہاتھا کہ، “کالاباغ بند کبھی تعمیر نہیں کیا جائے گا“

انھوں نے مزید کہاتھا کہ ، “صوبہ خیبر پختونخوا، سندھ اور دوسرے متعلقہ فریقین کی مخالفت کی وجہ سے یہ منصوبہ قابل عمل نہیں رہا۔“

Comments

- Advertisement -