سوات میں دلچسپ اوررنگین کالام فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہےجو کہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق خوبصورت قدرتی سے مالا مال شمالی علاقے سوات میں کالام فیسٹیول کا آغاز آج بروز جمعہ 4 ستمبر سے ہوگیا ہے جوکہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔
پانچ روزہ جشن کالام فیسٹول میں ہرروزکئی مقابلوں کا انعقاد ہوگا جن میں گھڑسواری، موٹرسائیکل ریس، بوٹنگ ریس، ہواوٗں کے سنگ پرواز کرتے پیراگلائڈنگ کے حسین نظاروں نے وادی کے حسن کومزید نکھاردیا۔
جشن کالام میں رقص کرتے گھوڑے، ٹیبلو کرتے بچے اورجشن مناتےسوات کے باسیوں کو دیکھنے کے لئےدنیا بھر سے سے سیاح سوات کا رخ کرتے ہیں۔
اس دلچسپ اور حسین فیسٹیول میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کاخاص انتظام کیاگیاہے۔