منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 جولائی کو خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 21 جولائی کو قلات کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 4 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانا تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے عزائم خاک میں ملادیے گئے ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں