site
stats
پاکستان

کلبھوشن کیس: تحریک انصاف کے وزیر اعظم سے 7 سوالات

اسلام آباد: عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزا کے خلاف حکم امتناعی آنے کے بعد تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات میں نوازشریف سے پوچھا گیا ہے کہ ’’اختیارات کے باوجود وزیر اعظم نے عالمی عدالت انصافِ میں  ایڈہاک جج مقرر کیوں نہیں کیا؟ ‘‘۔

تحریک انصاف کی جانب سے دوسرے سوال میں پوچھا گیا ہے کہ ’’دفتر خارجہ نے ضروری قانونی مشاورت حاصل کیوں نہیں کی‘‘ تیسرے سوال میں پوچھا گیا ہے کہ ’’کلبھوشن کیس میں ایسے وکیل کو عالمی عدالتِ انصاف کیوں بھیجا گیا جس نے آئی سی جے کا کبھی کوئی مقدمہ لڑا ہی نہیں؟‘‘۔

پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: فیصلے تک پھانسی نہ دے

 پی ٹی آئی نے چوتھے سوال میں پوچھا ہے کہ ’’پاکستان نے اپنا تحریری دفاع 15 مئی سے پہلے کیوں جمع نہیں کروایا جبکہ حکومت نے قطر سے تعلق رکھنے والے وکیل کو ہی کلبھوشن کیس کے لیے کیوں منتخب کیا‘‘۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن یادیو کیس میں ابھی ہار یاجیت کا فیصلہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر وضاحت حاصل کیے بغیر تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی ساتھ ہی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم قوم کو درج بالا سوالات کے جوابات دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top