تازہ ترین

مودی سرکار کشمیر میں رائے شماری کیوں نہیں کرواتی؟ کمل ہاسن

نئی دہلی: بھارت کے معروف اداکار کمل ہاسن بھی ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے پر انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارتی فلموں کے اداکار کمل ہاسن نے مقامی میگزین میں ’ہندو دہشت گردی‘ کے موضوع پر کالم لکھا۔

اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ہندو دہشت گردی موجود نہیں، پہلے ہندو شدت پسند بات چیت کرتے تھے اب تشدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اس بات سے بھروسہ اٹھ گیا کہ سچائی کی جیت ہوتی ہے، اب جیت صرف طاقت کی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت بھی انتہا پسند بن گئیں

کمل ہاسن نے اتوار کے روز لوگوں کے مجمع عام سے بھی خطاب کیا جہاں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آزاد کشمیر میں رائے شماری کیوں نہیں کرواتی؟ آخر وہ کس بات سے خوفزدہ ہے؟

کمل ہاسن کے ان الفاظ نے ہندوؤں کو سیخ پا کردیا۔

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے راکیش سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا، ’کمل ہاسن کے اس بیان کا وقت بہت اہم ہے کیونکہ مرکزی حکومت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کارروائی کا اشارہ دے رہی ہے تب کمل ہاسن ہندو شدت پسندی کے موضوع کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ کمل ہاسن نے ہندو تہذیب کی بے عزتی کی اور اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیئے۔

کمل ہاسن کے ان بیانات کے بعد ان کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -