ممبئی : بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے بھی پی ٹی آئی کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج کے مداح بن گئے۔
بھارتی اداکار کمال راشد خان نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرتاج گل ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’انشا اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے۔‘
کے آر کے نے زرتاج گل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت میں ان جیسا کوئی سیاست دان کیوں نہیں ہے؟ جو اتنا ہوشیار اور اچھا بولتا ہو۔‘
Why no politician like her in India? I mean, clever and good speaker. pic.twitter.com/lk2wbjTcD4
— KRK (@kamaalrkhan) April 6, 2022
کمال آر خان نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں، کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں‘‘۔
Madam @zartajgulwazir you are very clever and good speaker politician. Kaash Aapki Jaisi 2-4 politician India main Bhi Hoti.
— KRK (@kamaalrkhan) April 6, 2022
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی وزیر زرتاج گل پاکستان میں بھی مشہور ہیں اور اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔