منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’’ہمیں اب اسے روکنا ہے‘‘ کاملا ہیرس کا جارجیا اسکول فائرنگ پر رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

نیوہیمپشائر: نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے جارجیا اسکول فائرنگ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بس اب ہمیں اسے روکنا ہوگا۔‘‘

صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد آٹو میٹک اسلحے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے، نارتھ ہیمپٹن، نیو ہیمپشائر میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ دوسری ترمیم کے حق میں ہوں مگر گن سیفٹی قوانین بھی انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی الیکشن کے قریب فائرنگ کا یہ بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک بار پھر گن کنٹرول ایک اہم ایشو بن گیا ہے، امریکا میں رواں سال اسکولوں میں فائرنگ کے 45 واقعات ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

کاملا ہیرس نے فائرنگ کے واقعے کو اشتعال انگیز اور سفاک سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اسلحے کے تشدد کی اس وبا کو ختم کرنا ہوگا۔

صدر جو بائیڈن نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ بس بہت ہو گیا، ریپبلکن ارکان کانگریس گن سیفٹی قوانین منظور کروائیں، دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر اظہار افسوس کیا، تاہم گن کنٹرول سے متعلق گفتگو سے گریزکی۔

امریکا: جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد جان سے گئے

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ نے کہا کہ دوسری ترمیم کے تحت ہر امریکی کو اسلحہ رکھنے کا حق حاصل ہے، پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ این آر اے کی فنڈنگ کے باعث ریپبلکن گن کنٹرول کے خلاف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں