بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کمالا ہیرس کا 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے اپنے سیاسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ فنڈ ریزنگ اور پارٹی کے اندر اثر و رسوخ بڑھانے پر توجہ بھی دی جا رہی ہے جو کہ عام طور پر صدارتی مہم سے پہلے کی تیاریوں کا حصہ ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمالا نے ابھی تک باضابطہ طور پر امیدوار بننے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

کمالا نے یہ بات شہری حقوق کی تنظیم نیشنل ایکشن نیٹ ورک میں ایک میٹنگ کے دوران کہی جس میں انہوں نے 2028 میں صدارتی انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سیاہ فام یا ہندوستانی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کی شناخت پرسوال اٹھا دیا

رپورٹس کے مطابق سابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ 2028 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں