ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

’جس بالر کی دنیا بات کر رہی ہے، آپ اسے 11 ویں اوور میں لا رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت سے شرمناک شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالر جو ٹرمپ کارڈ (عثمان طارق) ہے، جس پر دنیا بات کررہی ہے، آپ اُس کو گیارہویں اوور میں لے کر آرہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اوورز میں 10 کی ایوریج سے اسکور ہوگیا تب آپ عثمان طارق کو لے کر آرہے ہیں، اس کو اتنا دیر سے کیوں لایا گیا؟۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ آپ نے شاہین سے مڈل میں کیوں بالنگ نہیں کروائی؟ میرے خیال میں ٹاس سے لے کر بیٹنگ تک مجھے کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی۔

میچ کے دوران مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ صرف formality پوری کی جارہی ہے، پاکستان ٹیم کی طرف سے کسی بھی طرح سے میچ کی پلاننگ نہیں تھی۔

کامران اکمل نے کہا کہ عثمان طارق نے اچھی بولنگ کی مگر اسے لانے میں اتنی زیادہ دیر کیوں کی گئی، 175 اسکور تھا کوئی 275 نہیں تھا، اس کے باوجود بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔

ہماری ٹیم کولمبو میں 10 سے 12 دن سے ہے، مگر ہمیں یہ سمجھ نہیں آسکا کہ کنڈیشن کیا ڈیمانڈ کررہی ہے اور کس طرح کی کرکٹ کھیلنی چاہئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں