لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو جونیئر ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔
پی سی بی نے کامران اکمل کی سربراہی میں 8 رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، سلیکشن کمیٹی انڈر 19، انڈر 16 اور انڈر 13 کی ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔
اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں سہیل تنویر، عامر نذیر، تیمور خان، جنید خان، فیصل اطہر، قیصر عباس اور ثناء اللہ بلوچ بھی شامل ہیں۔