منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کامران اکمل نے پسندیدہ سیاست دان کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اپنے پسندیدہ سیاست دان کا نام بتادیا۔

قومی کرکٹر کامران اکمل کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے پسندیدہ سیاست دان سے متعلق پوچھا گیا۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاست دان کون ہے؟ جس کے جواب میں کامران اکمل نے فوری کہا کہ ’میں تو آصف علی زرداری کا مداح ہوگیا ہوں۔‘

کامران اکمل نے کہا کہ میں سچ کہہ رہا ہوں میں زرداری کا فین ہوں، پہلے بھی تھا لیکن میں نے دیکھا کہ ان جیسے سیاست دان کم ہی ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رضوان کی جگہ ٹی 20 میں کوئی نہیں لے سکتا، کامران اکمل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی جبکہ رضوان کی جگہ ٹی 20 میں کوئی نہیں لے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلے باز ٹی 20 کھیلے گا تو بطور اسپیشلسٹ بلے باز ہی کھیلے گا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر اسکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں