ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستانی بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کی دھواں دھار بیٹنگ نے کمال کر دکھایا، اسلام آباد کے خلاف لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے کامران اکمل نے تاریخ رقم کردی ، وہ تین سو بیاسی رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔

کامران اکمل نے اکہتر گیندوں پر بارہ چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پچاس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز مختار احمد کے پاس تھا، مختار احمد نے دوہزار پندرہ میں ایک سو تئیس رنزبنائے تھے۔

بھارت کے وریندر سہوراگ اور زمبابوے کے ہملٹن مساکاڈزا کے بعد کامران اکمل مسلسل پانچ میچز میں پچاس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز پر کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن وہ سیلیکٹرز کو متاثر نہ کرسکے تھے اور ان کو چیمئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس شاندار کارکردگی پر کامران نے ایک بار پھر سلیکٹرز کو اپنی یاد دلا دی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں