منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کامران اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ سے دلبرداشتہ ہوگئے، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وکٹ کیپر کامران اکمل نے پی سی بی سے دلبرداشتگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز نہ ملنا زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر کامران اکمل کا بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھروسہ اٹھ گیا، قومی کرکٹر نے زیادہ کیچز کے باوجود بہترین وکٹ کیپر قرار نہ پانے پر پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کامران اکمل سے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کو بھی ای میل بھیجی ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز نہ ملنے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو کو بھی ای میل سینڈ کی، جس پر وسیم خان نے کامران اکمل کو معاملے کو دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا تھا جس پر کامران اکمل دلبرداشتہ ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں