بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

نئے پلیئرز کے بےخوف کرکٹ کھیلنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے والے نوجوان قومی پلیئرز کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں نجیب الحسنین سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہم یہ بات نہیں کرتے کہ ہماری ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دی ہے بلکہ یہ بات کرتے ہیں کہ نئے پلیئرز کو جب موقع ملا تو انھوں نے کتنی بےخوف کرکٹ کھیلی ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ لڑکوں نے واضح ذہنیت کے ساتھ ماڈرن ڈے کو سامنے رکھتے ہوئے اس طرز کی کرکٹ کھیلی ہے، اس سے قبل پاکستان کی کرکٹ میں یہ چیز نظر نہیں آرہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اشارہ ہے اور اللہ کرے یہ سلسلہ چلتا رہے، جب بڑی ٹیمیں آئیں گی اور اس طرح کی کرکٹ کھیلی جائے گی تو ہم سمجھیں گے کہ ہماری کرکٹ صحیح راستے پر ہے۔

آپ کو بڑی قربانیاں دینی پڑیں گے، اچھے فیصلے لینا ہونگے مزید نئے پلیئرز کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ سال بڑا اہم ہے ہم اپنے پلیئرز کی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں اور بیک اپ پلیئرز بناسکتے ہیں۔

سابق کرکٹا کا کہنا تھا کہ جب ٹاپ کی چار ٹیمیں آئیں گی تو ہمارے سینئرز پلیئرز آٹومیٹک چوائس ہونگے، پاکستان کو ہوم سیریز جیتنے میں تین، تین ساڑھے تین سال لگے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں