پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

’پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے، بھارت نہ جاکر اپنی بات منوائی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ اور بھارت سے بھی میچ کھیلنا چاہیے، پاکستان سری لنکا میں کھیلے گا بھارت نہیں جارہا ہم نے اپنی بات منوائی ہے۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے تو اس کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے رویے کو دیکھا جائے تو پاکستان کو ایشیا کپ بھی نہیں کھیلنا چاہیے تھا، ہمیں ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے اور جیت کر اپنی کارکردگی سے جواب دینا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں بھارت سے بھی میچ کھیلنا چاہیے لیکن معاملات کو پی سی بی بہتر سمجھتا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کب ہوگا؟

علاوہ ازیں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کیا ہے۔

بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، بی سی سی آئی نے حکومتی دباؤ پر آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو باہر کروادیا تھا۔

آئی سی سی نے بالآخر بنگلہ دیش کی درخواست کو مسترد کر دیا اور 24 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے اصل شیڈول برقرار رکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں