اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پی ایس ایل آکشن، عمر اکمل کا نام شامل نہ کرنے پر کامران اکمل سیخ پا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے گیارہویں سیزن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، پہلی بارکھلاڑیوں کا انتخاب اوپن آکشن کے ذریعے کیا گیا۔ اس آکشن کے بعد تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل آکشن کے دوران قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ لیگ کے سب سے مہنگے ملکی کھلاڑی ثابت ہوئے، اس کے علاوہ ڈیرل مچل کو سب سے زیادہ قیمت رکھنے والا غیر ملکی کھلاڑی ہونے کا اعزاز ملا۔ تاہم اس بار کئی بڑے کھلاڑی نیلامی میں بک نہیں ہو سکے۔

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے نیلامی کے دوران شمولیت نہ دینے کے فیصلے پر غیر منصفانہ نظام کی شکایت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عمر اکمل کا نام نیلامی میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بنا سکتی ہیں۔

کم از کم 5 غیر ملکی کھلاڑی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونا ضروری ہے جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 کھلاڑیوں کی شمولیت بھی لازمی ہے۔

پی ایس ایل 11 نیلامی: کون سب سے مہنگا اور سستا کھلاڑی، کن کرکٹرز کو کوئی خریدار نہ ملا؟

رپورٹس کے مطابق اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے ٹیموں کو 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے جس میں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بھی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں