جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب روانہ ہوگئے تاہم ان کا سامان آج گورنر ہاؤس سے ان کی نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ وہاں چند روز قیام کریں گے، جس کے بعد ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔

گورنر ہاؤس سے روانگی سے قبل کامران ٹیسوری نے عملے اور سیکیورٹی اسٹاف سے تفصیلی ملاقات کی۔

انہوں نے تمام اسٹاف کو الوداع کہا اور عید الفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی، جس کے بعد سابق گورنر کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ روانہ کیا گیا جہاں سے وہ حجازِ مقدس کے لیے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نئے گورنر کی تعیناتی کے عمل کے ساتھ ہی سابق گورنر کامران ٹیسوری کا سامان آج گورنر ہاؤس سے ان کی نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری نے اپنے دورِ اقتدار میں عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں، خصوصاً گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز اور دسترخوان کے حوالے سے کافی شہرت حاصل کی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں