جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کامران ٹیسوری نےسندھ کے 34 ویں گورنر کی حیثیت سےحلف اٹھا لیا ۔ کامران ٹیسوری سےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ نےحلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی کابینہ اراکین، چیف چیف سیکریٹری سندھ، پرنسپل سکریٹری گورنر سندھ ڈاکٹر سید سیف الرحمان، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سمیت رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی، سابق میئر وسیم اختر، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ، رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، وزیر اعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں موجود معززین نے عہدہ سنبھالنے پر محمد کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد دی۔ گورنر سندھ نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

- Advertisement -

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز آئین کے آرٹیکل 101 کی شق ایک کے تحت کامران ٹیسوری کو سندھ کا نیا گورنر تعینات کرنے منظوری دی تھی۔ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں