منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے معذورنوجوان حیدر علی کی کامیابی کی کہانی شیئر کردی اور کہا ہزاروں خاندانوں کیلئے پروگرام امید کی کرن ثابت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےتحت روزگارفراہمی کےاقدامات میں تیزی آگئی ، اب تک 10ہزار نوجوان مرد، خواتین،خواجہ سراؤں سمیت خصوصی افراد کو بھی رقم مل گئی ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈارنےخصوصی ڈاکو منٹری ٹوئٹرپرپوسٹ کر دی ، جس میں دیکھا گیا کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟ اور معذورنوجوان حیدر علی نے حکومتی تعاون سےروزگارکاخواب پورا کر لیا۔

- Advertisement -

حیدرعلی نے کہا معذوری کےباعث مالی حالات پریشان کن تھے، ایم اےتعلیم حاصل کی مگرمعذوری کےباعث روزگارنہ مل سکا، کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتہ چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا اور ایک ماہ میں بغیر کسی سفارش اورضمانت کے کاروبار کیلئے قرض مل گیا، کامیاب جوان کی ٹیم کاشکرگزارہوں کہ وہ میرابازوبنی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزورطبقےکی خوشحالی کیلئےکام کررہےہیں، حیدرعلی بہت سے نوجوانوں کیلئےایک مثال ہے، منصوبہ معاشرےکےکمزور،پسےطبقات کومالی معاونت فراہم کررہاہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم سےاب تک 10ہزارافرادکوساڑھے 8ارب جاری کئےگئےہیں، ہزاروں خاندانوں کیلئےپروگرام امیدکی کرن ثابت ہورہاہے، چندماہ میں ہزاروں نوجوانوں کورقم کی تقسیم کاعمل مکمل ہوگا، قرض کی تفصیلات عوام کےسامنےلانےکابھی فیصلہ ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں