تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سلمیٰ عزیز کامیاب نوجوان پروگرام سے کیسے مستفید ہوئیں؟ جانئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں سے خطاب میں کیا گیا وعدہ پورا ہونے لگا، وفاقی حکومت نےایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کواسکل اسکالرشپس فراہم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے کئے گئے اعلان پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے،کامیاب جوان پروگرام کےبینر تلےہائی ٹیک کورسز میں اسکل اسکالر شپ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نےایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو اسکل اسکالرشپس فراہم کر دیں ہیں۔

یہی نہیں نوجوانوں میں ووکیشنل،ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئےدس ارب روپےکی رقم تقسیم کی گئی، اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو جدید اور ہائی ٹیک کورسزکی تربیت دی گئی۔

ہائی ٹیک کورسز کس طرح نوجوانوں کی زندگی بدل رہےہیں؟

اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سلمیٰ عزیز کی کہانی ٹوئٹر پر پوسٹ کردی، سلمیٰ عزیز نےڈاکیومنٹری اینڈ فلم میکنگ کورس کےذریعےخواب پورا کر لیا۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سلمیٰ عزیز نے بتایا کہ شادی کے بعد ملازمت جاری رکھنا ممکن نہیں تھا، کامیاب جوان اسکل اسکالر شپ پروگرام میں کورسز کا اجراہوا تو اپلائی کیا، رجسٹریشن ہوئی تو نیشنل اسکل یونیورسٹی سےٹاپر کی حیثیت میں مکمل کیا، اب نوکری نہ ہونے کےباوجود گھربیٹھےآن لائن پیسےکمارہی ہوں۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سلمیٰ عزیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ عزیز کی طرح لاکھوں نوجوان ہنرحاصل کرکے روزگارحاصل کرسکتےہیں۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں سے خطاب میں اسکل اسکالر شپس کا اعلان کیا، وزیراعظم کی ہدایات پر اربوں روپےپر مشتمل خطیر رقم جاری کردی گئی جس کی بدولت نوجوان روایتی شعبوں کےساتھ ہائی ٹیک کورسز بھی سیکھ سکیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 70 ہزارنوجوانوں کوٹیکنیکل،ووکیشنل تعلیم دی جاچکی، پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم،تربیت فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہےگا۔

Comments

- Advertisement -