تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

قندھار بیس پر دو خودکش حملے،فائرنگ، 43 فوجی ہلاک،9 زخمی، 6 لاپتا

کابل : افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان ملٹری بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 43 فوجی ہلاک متعدد زخمی اور 6 لاپتا ہوگئے، جوابی کارروائی میں دس حملہ آور مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان صوبے قندھار کے ضلع میوند میں واقع فوجی چھاؤنی پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دھماکے میں 60 فوجی مارے گئے ہیں۔

افغان وزار ت دفاع کے ترجمان دولت وزیر نے کہا کہ حملہ بدھ کو رات گئے ہوا جس میں دو کاروں میں خودکش بمبار آئے اور انہوں نے بارود سے بھری اپنی کاریں بیس کی دیواروں سے ٹکرادیں بعد ازاں کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں جوابی فائرنگ سے 10 حملہ آور مارے گئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے دولت وزیر کے حوالے سے بتایا کہ جاں بحق فوجیوں کے سوا نو فوجی زخمی  جب کہ 6 لاپتا ہیں ۔


پکتیا اور غزنی میں خود کش دھماکے،افغانستان پولیس چیف سمیت 74 افراد جاں بحق


خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے پکتیا میں مرکزی پولیس ٹریننگ سینٹر اورغزنی میں سرکاری عمارت کے نزدیک ہونے والے دو الگ الگ خودکش حملوں میں پولیس چیف سمیت 74 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال 23 جون کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں بینک کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور60کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -