کندھ کوٹ(5 مارچ 2026): کندھ کوٹ میں تھانہ بی سیکشن کی حدود میں غیرت کے نام پر قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے، جہاں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مزاری بھنگوار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


