فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاناما کو 6-1 سے شکست دے دی EnglandvPanama
The news is by your side.

Advertisement

فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاناما کو 6-1 سے شکست دے دی

نووگوروڈ: فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ انگلینڈ نے پاناما کو 6-1 سے شکست دے دی، انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے تین شاندار گول اسکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاناما کو 6-1 سے شکست دے دی، فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے۔

میچ کے آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے پہلا گول اسکور کیا پھر 22 ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنک گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری پانچ صفر کردی۔

پہلے ہاف کی بہ نسبت دوسرے ہاف میں پاناما کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی جو کین نے کیا، یہ ان کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا، پاناما کی ٹیم نے اپنا واحد گول کھیل ختم ہونے سے بارہ منٹ قبل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچز میں بیلجیم نے تیونس کو 5-2 سے شکست دی تھی، دوسرا میچ میکسیکو نے جنوبی کوریا کو 2-1 سے ہرایا تھا، تیسرے میچ میں جرمنی نے سوئیڈن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں