منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’شارجہ کی وکٹ بہت مشکل تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی 5 وکٹوں سے شکست پر کیوی کپتان کین ولیم سن کا بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، آصف علی گیم چینجر ثابت ہوگئے، میچ کے اختتامی لمحات میں آصف علی نے تین چھکے جڑ دئیے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہترین ہے، لو اسکورنگ میچز میں غلطی کا مارجن بہت کم ہوتا ہے۔

کین ولیمسن نے کہا وکٹ مشکل تھی، کافی گیندیں لوزکیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جیت سے ہمیشہ اعتماد ملتا ہے، حارث رؤف نے زبردست بولنگ کی، ہمارے فیلڈز نے شاندار فیلڈنگ کی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے آج اپنے تجربے کو منوالیا، ہمارے فنیشر آصف علی نے بھی لاجواب بلے بازی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں