پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کنگنا رناوت کو ’’خون پینے والی چڑیل‘‘ کون کہتا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (16 اپریل 2026): بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق دوست (بوائے فرینڈ) ان کو خون پینے والی چڑیل کہتا تھا۔

انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے اپنی زندگی کے سخت حالات اور ذاتی حملوں کے بارے میں کھل کر بات کی جن کا سامنا انہوں نے عمر کے بیسویں سال کے آخری حصے میں کیا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ میرے سابق دوست نے کہا تھا کہ یہ تو چڑیل ہے خون پیتی ہے کالے کمرے میں کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے، اُس وقت واضح طور پر میری کردار کشی کی جا رہی تھی اور میری عمر 26 یا 27 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میں پاکستان کی ’کنگنا رناوت‘ بن گئی ہوں، نازش جہانگیر

اداکارہ و سیاستدان نے مزید کہا کہ جب وہ میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے والے ہیں تو میں انہیں اچھا کیوں دکھاؤں، میرے پاس انہیں اچھا ثابت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، آج بھی میں یہی مانتی ہوں کہ میں صرف وہی کر رہی تھی جو میں بہترین طریقے سے کر سکتی تھی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی نجی زندگی سے متعلق یہ تنازع اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب ان کے سابق بوائے فرینڈ ادھیان سمن نے 2016 کے ایک انٹرویو میں چونکا دینے والے دعوے کیے تھے۔

ادھیان سمن نے الزام لگایا تھا کہ ایک دن کنگنا نے مجھے رات کے وقت پوجا کرنے کیلیے گھر بلایا، میں رات 11:30 بجے پہنچا کیونکہ پوجا 12 بجے شروع ہونی تھی، ان کے اپارٹمنٹ میں ایک چھوٹا گیسٹ روم تھا جسے انہوں نے کالے پردوں سمیت ہر طرف سے کالا کر رکھا تھا، وہاں کچھ مورتیاں، چاروں طرف آگ اور کچھ خوفناک چیزیں پوجا کیلیے رکھی تھیں، انہوں نے مجھے کچھ منتر پڑھنے کو کہا اور مجھے اندر بند کر دیا، میں بُری طرح ڈر گیا تھا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ بعد میں انہیں قبرستان میں جا کر کچھ رسومات ادا کرنے کو کہا گیا جس سے انہوں نے انکار کر دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں