جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

کاکروچ گٹر سے نکلتے ہیں، میں نے کچھ غلط نہیں کہا: کنگنا رناوت کا اپنے متنازع بیان کا دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

(13 اگست 2026): بولی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت بھارتی ’جین زی‘ کو ’جنریشن گٹر‘ کا لقب دینے کے حوالے سے اپنے متنازع بیان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

بھارتی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے واضح کیا کہ ان کے ریمارکس مظاہرین کے ایک مخصوص طبقے کیلیے تھے پوری جنریشن زی کیلیے نہیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ جو لوگ خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور ہم یہ کہیں کہ کاکروچ گٹر سے نکلتے ہیں تو اس میں کیا غلط ہے؟ لوگ خود کو کاکروچ کہیں اور ہم کہیں کہ گٹر ان کا گھر ہے تو انہیں برا کیوں ماننا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت مودی کو گالی دینے والی لڑکی کی حمایت میں سامنے آگئیں

’میں یقینی طور پر خود کو کاکروچ نہیں سمجھتی۔ اگر کوئی یہ کہے کہ میں گٹر میں رہتی ہوں تو میں اس کی تردید کروں گی۔ لیکن اگر کوئی خود کو کاکروچ کہے گا تو ظاہر ہے کہ وہ گٹر میں ہی رہے گا، اور کہاں رہے گا؟‘

اداکارہ و سیاستدان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ نوجوان منشیات کا استعمال کرتے ہیں یا اگر ہم منشیات، سٹے بازی، جوئے یا ڈارک ویب سے وابستہ لت کے موجودہ رجحان پر بات کرتے ہیں تو نوجوانوں کے ایک مخصوص طبقے سے مخاطب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے سب کے بارے میں کوئی عمومی بیان دیا ہو، کیا میں نے یہ کہا کہ تمام نوجوان گٹر سے تعلق رکھتے ہیں؟ میں نے خاص طور پر کچھ لوگوں یا کچھ خواتین کا ذکر کیا تھا۔

متنازع بیان کا پس منظر

یہ ریمارکس دہلی میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں کے بعد سامنے آئے جہاں ہزاروں بھارتی طلبہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے کیلیے کاکروچ جنتا پارٹی کے بینر تلے جنتر منتر پر جمع ہوئے تھے۔

مودی سرکار کی جانب سے کئی مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد اُس وقت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے 25 جولائی کو استعفیٰ دیا تھا۔

اس کے چند دن بعد کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کی جن میں احتجاجی فوٹیج اور بعض طلبہ کی طرف سے استعمال کی جانے والی زبان کو نشانہ بنایا گیا۔

کنگنا رناوت نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک جگہ پر اتنی گندگی نہیں دیکھی۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں