تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کنگنا رناوت دریا میں گر گئیں، تصویر وائرل

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا میں گر گئیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کنگنا رناوت آسام میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ کے مصروف ہیں۔ اداکارہ نے شوٹنگ کے لیے لوکیشن کا دورہ کیا اور اس موقع پر دریا میں گر گئیں۔

خوش قسمتی سے پانی کا بہاؤ کم ہونے کی صورت میں وہاں پر موجود عملے نے انہیں ریسکیو کرلیا۔

کنگنا رناوت نے اس موقع کی تصویر اپنے انسٹا گرام ہینڈل کی اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا کہ جب آپ جوش میں ہوں تو پھر ایسا ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کے والد صبح اٹھتے ہی ’جئے مودی‘ کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں؟

اداکارہ کی مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا صارفین مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کر رہے ہیں۔ کنگنا ’ایمرجنسی‘ میں بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -