تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کنگنا کے والد صبح اٹھتے ہی ’جئے مودی‘ کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں؟

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے والد کے صبح اٹھتے ساتھ ہی ’جئے مودی‘ اور ’جئے یوگی جی‘ کے نعرے لگانے کی وجہ بتا دی۔

کنگنا رناوت نے ریاست ہماچل پردیش میں ایک تقریب کے دوران اپنا سیاسی نظریہ کھل کر بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پہلے کانگریس کو پسند کرتے تھے لیکن اب بدل گئے۔

کنگنا رناوت نے بتایا کہ والد صاحب نے نریندر مودی کے بارے میں پہلی بار 2014 میں بتایا تھا، وہ روزانہ صبح اٹھنے کے ساتھ ’جئے مودی‘ اور ’جئے یوگی جی‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو اپنا ٹوئٹر ہینڈل جلد بحال ہونے کی امید

انہوں نے بتایا: ’والد اور والدہ لوگوں کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ نریندر مودی ہمارے گھر کے فرد ہیں۔‘

سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق کنگنا رناوت نے بتایا: ’جس طرح کے حالات ہیں اگر حکومت چاہیے گی کہ میں سیاست میں حصہ لوں تو میں اس متعلق بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر ہماچل پردیش کے لوگوں نے مجھے خدمت کا موقع دیا تو ضرور کروں گی۔

Comments

- Advertisement -