بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

’اپنی پارٹنر کو شرمندہ کرنا بند کریں‘: کنگنا رناوت کی ہریتک روشن پر کھل کر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

(2 اگست 2026): بولی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے فلم اسٹار ہریتک روشن کو ان کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

کنگنا رناوت نے ہریتک روشن کے اُس بیان پر ردعمل دیا جو فلم اسٹار نے اداکارہ کے حالیہ ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بحث سے متعلق ایک پوسٹ پر دیا تھا۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ہریتک روشن کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کو صبا آزاد کی صورت میں پارٹنر مل گئی ہے لیکن جاری تنازع پر آپ کا تبصرہ صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے۔

اداکارہ و سیاستدان نے لکھا کہ ہریتک روش کو اس طرح کسی خاتون کو تنگ نہیں کرنا چاہیے، وہ ان لوگوں کی مذمت کریں جو ان کے بقول ان کا نام استعمال کر کے انہیں آن لائن ہراساں اور بلیینگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتک روشن نے کنگنا رناوت کو ٹرول کرنے والی پوسٹ کو لائیک کر دیا

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اس تنازع کو ہوا دینا بند کریں کیونکہ ان کے تبصرے ان کی پارٹنر کیلیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، عقل سے کام لیں۔

کنگنا رناوت ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پوسٹ پر ہریتک روش کے دیے گئے تبصرے کا جواب دے رہی تھیں۔ یہ پوسٹ ’ہمیں ہریتک روشن سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے‘ کے جملے کے گرد گھومنے والے سوشل میڈیا ٹرینڈ کا حصہ تھی۔ یہ ٹرینڈ سی جے پی کے سوراو داس کے تبصروں کے بعد توجہ کا مرکز بنا جنہوں نے طلبہ کے احتجاج پر اداکارہ کی حالیہ تنقید پر طنز کیا تھا۔

سوراو داس نے کہا تھا کہ ایک دوست نے تجویز دی تھی کہ وہ جوانی کے ہریتک روشن سے مشابہت رکھتے ہیں جس کے بعد اداکارہ کے ساتھ ہریتک کے ماضی پر بحث شروع ہوگئی۔

ہریتک روشن نے انسٹاگرام پوسٹ پر جواب دیا لیکن براہ راست کنگنا کا نام نہیں لیا۔ فلم اسٹار نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ محض اس لیے کسی کا ساتھ نہ دیں کہ وہ کسی دوسرے شخص کو ناپسند کرتے ہیں، وہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے حقائق پر مبنی مناسب سیاق و سباق کا انتظار کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں